بجلی کی ہائی ٹرانسمشن لائین کے پولز دھماکے سے اڑانے کا معاملہ لاڑکانہ پولیس کی نصیرآباد روڈ پر بڑی کارروائی، چھے دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

لاڑکانہ عاشق پٹھان


بجلی کی ہائی ٹرانسمشن لائین کے پولز دھماکے سے اڑانے کا معاملہ لاڑکانہ پولیس کی نصیرآباد روڈ پر بڑی کارروائی، چھے دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ


پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے 2 ہینڈ گرنیڈ اور چار پسٹلز برآمد،گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سندھ ریولوشن ری آرمی سے ہے،گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش 15 اپریل کو علاقہ تھانہ رشید وگن کی حدود بھائی خان گائوں کے قریب بجلی کے پول کو اڑانے کا اعتراف جرم بھی کرلیا ہے،گرفتار ملزمان میں فراز احمد جلبانی، محمد حنیف جلبانی، فرحان جتوئی، زبیر جلبانی اور امتیاز جلبانی شامل ہیں ملزمان اپنا تعلق ایس آر اے کے


اصغر شاہ گروپ سے بتا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کا مجرمانہ رکارڈ چیک کرنے سمیت مزید


تفتیش و ضابطے کی کاروائی جاری ہے بجلی کے پول گرانے والے دہشتگردی کیس کو


ٹریس آئوٹ کرنے اور بہترین کارکردگی پر ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز نے متعلقہ پولیس ٹیم کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری کر دیے۔
========================