کارتک آریان کی ننھے بچے سے گفتگو کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کی ننھے سے بچے کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

کارتک آریان آج کل اپنی نئی فلم ’بھول بھلیاں 2‘ کے ریلیز ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فلم’بھول بھلیاں 2‘ کی ریلیز سے پہلے اپنی فلم کی ایڈوانس تھیٹر بکنگ کی تشہیر کرتے ہوئے ایک مزاحیہ، میش اپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکار کو ایک چھوٹے سے بچے کو فون پر اپنی فلم کے ٹکٹس ایڈوانس میں حاصل کرنے کے بارے میں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے بچے سے کہا کہ ’اسے بے بی سیٹر کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ فلم دیکھے۔‘

اُنہوں نے بچے سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ’بس تھیٹر میں فلم دیکھتے ہوئے رونا مت۔‘
کارتک آریان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئےبتایا کہ فلم’بھول بھلیاں 2‘ جوکہ جمعے کے روز ریلیز ہورہی ہے، اس کی ایڈوانس بکنگ جاری ہے اس لیے سب جلدی سے ٹکٹ بک کروالیں۔

شائقین کی جانب سے کارتک آریان کی اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے لیے اس مزاحیہ اور تخلیقی ویڈیو کو بہت پسند کیاجارہا ہے۔

خیال رہے کہ انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’بھول بھولیاں 2‘ میں کائرہ اڈوانی، تبو اور راجپال یادیو بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

یہ فلم رواں ماہ 20 مئی کو تھیٹرز کی زینت بنے گی۔