کشمیر میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم استعمال کرنے کیخلاف اداکار اور فنکار بھی چیخ اٹھے

کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف کلسٹر بم استعمال کرنے پر فنکار اور اداکار بھی چپ نہیں رہ سکے اور اس کھلے ظلم کے خلاف چیخ اٹھے ۔ پاکستان کی مشہور اداکارہ مہوش حیات نے کلسٹر بم کے استعمال کو جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے اس قسم کے کلسٹر بم کے استعمال کا کوئی جواز نہیں ہے ۔یہ بالکل سادہ زبان میں جنگی جرائم ہیں۔دنیا کو اپنی خاموشی توڑ کر اس حوالے سے سامنے آنا چاہیے آواز اٹھانی چاہیے اور بھارت کو اس ظلم سے روکنا چاہیے ۔




[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]