بائیک پر سفر کرتے جوڑے نے گرمی کا دلچسپ حل نکال لیا

سوشل میڈیا پر اس وقت ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جو ناصرف انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہے بلکہ اس ویڈیو سے گرمی سے بچاؤ کا طریقہ بھی سیکھا جا سکتا ہے۔

سماجی رابطے کے متعدد پلیٹ فارمز پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جوڑا سورج سے تپتی گرم دوپہر میں موٹر سائیکل پر سفر کر رہا ہے، اس دوران پیچھے بیٹھی خاتون نے عبایا پہنا ہوا ہے اور نقاب بھی کیا ہوا ہے۔

خاتون کے ہاتھ میں ایک بالٹی اور ایک مگا ہے جس سے وہ پانی بھر بھر کر کبھی بائیک چلاتے لڑکے تو کبھی اپنے اوپر ڈال رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو کو سیکڑوں بار دیکھا جا چکا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیٹ صافین کا اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بائیک کے پیچھے کوئی خاتون نہیں بلکہ عبائے میں لڑکا ہی بیٹھا ہوا ہے۔