مون سون بارشوں سے قبل واٹر بورڈ میں ایمرجنسی نافذ

کراچی:- ( ) مون سون بارشوں سے قبل واٹر بورڈ میں ایمرجنسی نافذ

بارشوں سے قبل تمام نالوں کی صفائی کی جائے اور جینٹنگ، سیکشن، راڈنگ ،سیور کلینگ مشینوں، ڈی واٹرنگ پمپس سمیت تمام مشینری کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے۔ وائس چیئرمین واٹر بورڈ


وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کے احکامات پر واٹر بورڈ نے شہر میں مون سون بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے افسران کو احکامات جاری کیے کہ بارشوں سے قبل جینٹنگ، سیکشن، راڈنگ ،سیور کلینگ مشینوں ڈی واٹرنگ پمپس سمیت تمام مشینری کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے اور بارش سے قبل تمام نالوں کی صفائی کی جائے، تفصیلات کے

مطابق وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی زیر صدارت رین ایمرجنسی متعلق چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اس موقعے پر وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارش کا پہلا قطرہ گرنے سے پہلے نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے، انہوں نے تمام چیف انجینئرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے


متعلقہ سپرنٹینڈنٹ اور ایگزیکٹیو انجینئرز کی کارکردگی کی نگرانی کریں کیونکہ کے اس عمل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انکا مزید کہنا تھا کہ فراہمی ونکاسی آب کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں کو بجلی کی عدم فراہمی کی صورت میں جنریٹرز کی مدد سے رواں رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور واٹر بورڈ کے کنڈیوٹ، نہرو سمیت دیگر تنصیبات کی کڑی نگرانی کی جائے، تمام پمپس کی ڈیسلٹنگ کی جائے، وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے تمام ایگزیکٹیو انجینئرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کے۔ایم۔سی کے زمرے میں آنے والے تمام نالوں کی نشاندھی کی جائے اور


انکو آگاہ کیا جائے، انکا کہنا تھا کہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائے، اس موقعے پر وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو کو فوکل پرسن نامزد کرتے ہوئے تمام افسران کو ہدایت کی کہ فوکل پرسن واٹر بورڈ سے مکمل تعاون کیا جائے اور اپنی تمام تجاویز چیف انجینئر سیوریج اور ڈی ایم ڈی ٹی ایس کو دی جائے، وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے


مون سون بارشوں کے موقعے پر تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے واٹر بورڈ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے، اجلاس میں ڈی ایم ڈی ٹی ایس، تمام چیف انجینئرز، سپڑیڈینٹ انجینئرز ایگزیکٹیو انجینئرز، اسٹاف آفیسر ٹو وائس چیئرمین، پرسنل سیکرٹری وائس چیئرمین اور دیگر افسران شریک تھے۔
=====================================