شاہ رخ خان اور گوری کی 30 سال پُرانی ویڈیو منظرِ عام پر

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اُن کی اہلیہ گوری خان کی 30 برس قبل ایوارڈز تقریب میں شرکت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گوری خان کے فین پیج کی جانب سے شاہ رخ خان اور گوری کی ایک پُرانی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جوکہ سال 1992 کی تھی۔

اس ویڈیو میں شاہ رخ خان کے بالی ووڈ کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک بننے سے پہلے کی ایک تقریب میں گوری کے ساتھ شرکت کی ایک جھلک دکھائی ہے۔
شاہ رخ خان سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ پینٹ میں ملبوس ہیں جبکہ گوری خان نے بھی مغربی لباس زیب تن کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جوڑا ہمیشہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ اچھے لباس والے جوڑیوں میں سے ایک رہا ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے اس جوڑے کو ایک نہیں بلکہ تین مرتبہ شادی کرنی پڑی۔ دونوں نے پہلے کورٹ میرج کی، اس کے بعد 26 اگست 1991 کو دونوں کا نکاح ہوا اور پھر 25 اکتوبر 1991 کو دونوں کی ہندو رسم ورواج کے مطابق شادی ہوئی۔

اپنے انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ جب ہماری شادی ہوئی تو گوری کے کئی رشتے دار خوش نہیں تھے، وہ پرانے خیالات کے لوگ تھے لیکن پھر بھی میں اُن کا اور اُن کی سوچ کا احترام کرتا ہوں۔