کورونا ویکسین کو فروغ دینے کیلئے عاطف اسلم اور شائے گل کی آواز میں خصوصی گانا ریلیز

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ شئے گِل کی سحر انگیز آواز میں کورونا ویکسین اور بوسٹر شاٹس کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی گانا ’منزل‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔

عاطف اسلم اور شئے گِل کی آواز میں ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر ایک خصوصی گانا ’منزل‘ ریلیزکیا گیا ہے۔

یہ خصوصی گانا امریکی سفارت خانے کے تعاون سے پیش کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں اداکارہ ثروت گیلانی اداکارہ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
اس گانے میں پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

اس خصوصی گانے کے ذریعےعاطف اسلم اور شئے گِل پرسکون اور روح کو چھولینے والی آواز میں امید اور استقامت کا ایک حوصلہ افزاء پیغام دیا گیا ہے۔

اس گانے کی ویڈیو کو ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے انتہائی خوبصورت انداز میں تخلیق کیا ہے۔
گانے کی کے آغاز میں ویڈیو میں ماسک پہنے طلباء کے ایک گروپ کو دکھایاگیا ہے جو پچھلے دو سالوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر ایک ڈرامہ پیش کر رہا ہے، جس میں فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جو بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔

جبکہ اس گانے کو نامور مصنف محمد حنیف نے لکھے ہیں، جوکہ اپنی کتابوں ’اے کیس آف ایکسپلوڈنگ مینگوز‘ اور ’آر لیڈی آف ایلیس‘ کے لیے بہت مشہور ہیں۔

اس گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا تھاکہ’اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانہ نےکانز میں نامزد پاکستانی فلم ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ کورونا ویکسینیشن اور بوسٹر شاٹس کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی گانا پیش کیا جاسکے۔‘