ٹام کروز کی ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شرکت

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے ملکہ الزبتھ دوئم کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شرکت کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ٹام کروز نے اتوار کے روز ’اے گیلپ تھرو ہسٹری‘پرفارمنس میں شرکت کی، جس کا انعقاد ونڈسر کے ہوم پارک میں ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کی سرکاری تقریبات میں شامل رائل ونڈسر ہارس شو میں کیا گیا۔

ٹام کروز، ڈیم ہیلن میرن، کیتھرین جینکنز پلاٹینم جوبلی ایونٹ کے آغاز میں پرفارم بھی کرنے والے تھے۔

ٹام کروز نے تقریب کے آغاز سے قبل ملکہ برطانیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’ملکہ واحد خاتون ہیں، جن کی میں بہت تعریف کرتا ہوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’مجھے لگتا ہے کہ وہ کوئی ایسی شخصیت ہیں جن کے پاس زبردست وقار ہے اور میں ان کی عقیدت کی تعریف کرتا ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’ملکہ برطانیہ نے جو کچھ بھی کیا وہ تاریخی ہے۔‘

ملکہ برطانیہ گھڑ سوار دستے کے ہمراہ اس تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں۔

جبکہ ٹام کروز کو اس تقریب میں بطور نامور اداکار اپنے روایتی انداز میں شرکت کرنے پرانٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقیدکا سامنا کرنا پڑا۔