حکومت بے گھر کرنے نہیں بلکہ گھر فراہم کرنے آئی ہے، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ

بہت جلد گورنمنٹ کوارٹرز مکینوں کو خوشخبری دیں گے ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل
گورنمنٹ کوارٹرز کے مکینوں سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت ، جمال صدیقی
کراچی :گورنمنٹ کوارٹرز کے مکینوں کو بے گھر نہیں کیا جائے گا ہم لوگوں کو چھت فراہم کرنے آئے ہیں حکومت کسی سے بھی چھت نہیں چھینے گی ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے ملاقات میں کیا ، ملاقات میں گورنمنٹ کوارٹرز کے حوالے سے درپیش مسائل پر گفتگو ملاقات میں طے ہوا کے حکومت کسی کو بھی بے گھرنہیں کرے گی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے گورنمنٹ کوارٹر ز کمیٹی کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے گورنر سندھ عنقریب ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کریں گے ، اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ حکومت کسی بھی رہائشی کو بے گھر نہیں کرے گی ، حکومت بے گھر کرنے نہیں بلکہ گھر فراہم کرنے آئی ہے گورنمنٹ کوارٹرز کے مکینوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بہت جلد گورنمنٹ کوارٹرز مکینوں کو خوشخبری دیں گے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ متبادل انتظام میں تاخیرنہ کی جائے گورنمنٹ کوارٹرز مکینوں کا روڈ میپ کراچی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی نے وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کاوشوں کو سراہا پاکستان کوارٹرز اور دیگر رہائشی کوارٹرز کے مکینوں کی امنگوں کے مطابق مسئلے کا حل نکالا جائے ، ہم حلقے کی عوام کو جواب دے ہیں انہیں تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے ہیں ، گورنمنٹ کوارٹرز کے مکینوں سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے ۔