ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، کرکٹر آصف علی کا چالان ہوگیا

ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پنجاب پولیس نے کرنے پر قومی کرکٹر آصف علی کا چالان کردیا۔

کرکٹر آصف علی گاڑی کے کالے شیشوں کی وجہ سے لاہور میں مشکل میں پھنس گئے۔

نمائندے سہیل عمران نے اپنے ٹوئٹ میں ٹریفک پولیس کی اس کارروائی کی تصاویر شیئر کیں۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آصف علی کی گاڑی کے کالے شیشوں کی وجہ سے لاہور پولیس قومی کرکٹر کا چالان کر رہی ہے۔

آصف علی نے غلطی تسلیم کی اور چالان کرایا اور کالے پیپرز بھی اتروا دیئے۔

واضح رہے کہ لاہور میں کالے شیشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔