اینڈریو سائمنڈز کی ہلاکت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کے کار حادثے میں ہلاکت پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

بابر اعظم نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آسٹریلین کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی ایک یادگار مونوکروم فوٹو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ’اینڈریو سائمنڈز کی ہلاکت کی خبر انتہائی افسوسناک اور چونکا دینے والی ہے۔‘
بابر اعظم نےآسٹریلین کرکٹر کی ہلاکت کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے دوستوں اور اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

خیال رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کیلئے ایک اور بری خبر سامنےآئی ہے کہ آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہوگئےہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔