شدید گرمی میں ٹھنڈے پانی کا انتظام ۔شہریوں کو سابق کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کا دور یاد آگیا۔

پاکستان بھر میں سخت گرمی نے ڈیرا ڈال دیا ہے مختلف شہروں میں درجہ حرارت چالیس اور پچاس کے درمیان ہے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی وجہ سے انسان جانور پرند پرند سبھی پریشان ہیں ۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شدید گرمی کی وجہ سے مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی کے انتظام ہدایات جاری کی گئی ہیں لیکن اس کام میں اس مرتبہ قدرے تاخیر ہوئی ہے شہریوں کو سابق کمشنر آصف حیدر شاہ کا دور یاد آ گیا جنہوں نے سب سے


پہلے ایسے اقدامات اٹھانے میں بہت تیزی دکھائی تھی اور ان کے زبردست اقدامات اور کاموں کی وجہ سے شہری آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں

موجودہ شہری انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے اب شہر کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگانے


کے اقدامات اور اہتمام کیا گیا ہے جو خوش آئند بات ہے دیر آید درست آید۔ شہریوں کے لیے مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی کا انتظام کر کے حکومت نے قابل تحسین اقدام اٹھایا ہے شہریوں کو بھی چاہیے کہ اپنے گھروں کی چھت پر اور کھلے مقامات پر پرندوں جانوروں کے لئے پانی کا بندوبست کریں ۔
====================================

کراچی:- ( ) وزیر بلدیات سندھ کی ہدایت پر ہائیڈرنٹ سیل واٹر بورڈ کا اہم اقدام

ہائیڈرنٹ سیل واٹر بورڈ کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے مختلف عوامی مقامات پر ٹھنڈے پانی کے کئمپس لگائے گئے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین کراچی واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہائیڈرنٹ سیل واٹر بورڈ کی جانب سے شہر کے مختلف عوامی مقامات پر ٹھنڈے پانی کئمپس قائم کیے گئے، واٹر بورڈ حکام کے مطابق اس تمام عمل کی نگرانی فوکل پرسن ہائیڈرنٹ سیل شہباز بشیر خد کر رہے ہیں، اس موقعے پر فوکل پرسن ہائیڈرنٹ سیل واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ ہائیڈرنٹ سیل واٹر بورڈ کی جانب ہیٹ اسٹروک کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے مختلف عوامی مقامات پر ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگادی گئی جبکہ کراچی


کے چھ اضلاع میں ٹھنڈے پانی کے ساتھ ساتھ مشروبات کی سبیلیں بھی لگا دی گئی ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ شہر کے مختلف بس اسٹاپس، ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات پر واٹر ٹینکرز بھی کھڑے کردیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچایا جا سکے، اس موقعے پر وائس چیئرمین واٹر بورڈ اور ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ وزیر بلدیات سندھ کی ہدایت پر واٹر بورڈ انتظامیہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔






=============================