پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ نعمان اسلم گھمن اور ان کی ٹیم دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بہت کام کر رہے ہیں، عطیہ خون صدقہ جاریہ : قائمقام سفیر فیصل مجید

تھیلیسیمیا،سے بچاؤ کی مہم : پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ
نعمان اسلم گھمن اور ان کی ٹیم دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بہت کام کر رہے ہیں، عطیہ خون صدقہ جاریہ ہے: قائمقام سفیر فیصل مجید کا اظہار خیال
بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پاکستانی،انڈین،بنگلہ دیشی، فلپائنی اور دیگر ایشیائی تارکین وطن کی کثیر تعداد میں شرکت
رپورٹ: طارق اقبال ‘ کویت
پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن کئی سال سے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کر رہی ہے جن میں خون کے عطیات جمع کر کے کویت بلڈ بینک کو جمع کرا دیئے جاتے ہیں۔مہلک بیماری تھیلیسیمیا کے مریضوں کے علاج کیلئے عطیات خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔تھیلیسیمیا سے بچاؤ مہم Fight against Thalassemia کے تحت پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن نے تنظیم کے صدر نعمان اسلم گھمن کی زیر قیادت جمعہ 13 مئی کو کویت سنٹرل بلڈ بینک میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کااہتمام کیا جو نماز جمعہ کے فورآ بعد دوپہر ایک بجے سے شام سات بجے تک جاری رہا۔ کیمپ میں 200 سے زائدپاکستانی انڈین بنگلہ دیشی فلپائنی اور دیگر ایشیائی ممالک کے تارکین وطن نے شرکت کی۔شرکاء میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل تھی جن کیلئے خون کے عطیات جمع کرانے کے الگ انتظامات کئے گئے تھے۔ کویت میں پاکستان کے قائمقام سفیر فیصل مجید نے بھی خصوصی طور پر

بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شرکت کی نعمان اسلم گھمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قائمقام سفیر پاکستان اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا ۔قائمقام سفیر پاکستان عزت مآب فیصل مجید نے کیمپ کا دورہ کیا اور خون کا عطیہ بھی دیا۔اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائمقام سفیر پاکستان فیصل مجید نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے خلاف جنگ اور اس بیماری کے مریضوں کے علاج کیلئے خون کے عطیات جمع کرنا بہت بڑا کام ہے اس سلسلہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد بہت بڑا کام ہے جس کیلئے وہ نعمان اسلم گھمن اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وہ اس کیمپ کے کامیاب انعقاد کیلئے کئی ہفتوں سے کام کر رہے تھے۔کمیونٹی کی دیگر نمائندہ شخصیات جنہوں نے کیمپ میں شرکت کی اور خون کے عطیات بھی

جمع کرائے ان میں انجینئر انعام مورگانائٹ رہنما اسلامک ایجوکیشن کمیٹی، محمد عرفان سعید رہنما اسلامک ایجوکیشن کمیٹی جو کیمپ کے انعقاد میں نعمان اسلم گھمن کے ساتھ شانہ بشانہ شریک رہے۔میاں محمد ارشد صدر مسلم سنٹر ن کویت ، ماجد علی چوہدری ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن، محمد زبیر شرفی صدر مسلم سنٹر ن لیبر ونگ کویت، انجینئر عرفان عادل صدر ایمپلائمنٹ فورم کویت ، ارشد نعیم چوہدری رہنما پی ٹی آئی کویت، کرنل (ر) انجم مسعود پرنسپل انٹرنیشنل اسکول و کالج پاکستان، محترمہ صائمہ سکندر رہنما انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت سائیں نواز صدر پاکستان کلچرل سوسائٹی اور

رہنما انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت اور دیگر شامل تھےتھلیسیمیا کے حوالہ سےعطیات خون جمع کرانے والوں کا باقاعدہ بلڈ ٹیسٹ کیا جارہا تھا ۔ عطیات دینے والوں کو گفٹ پیک بھی دئیے گئے۔ آخر میں کمیونٹی خدمات اور کیمپ کے انعقاد کیلئے خدمات انجام دینے والوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ عطیات جمع کرانے کا سلسلہ مقررہ وقت سات بچے کے بعد تک جاری رہا۔ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور شرکاء نے نعمان اسلم گھمن اور ان کی ٹیم کو ایک اور کامیاب بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔


==========================