اوور سیز پاکستانی کیوں عمران خان کو پسند کرتے ہیں؟

تحریر ۔۔۔رٸیس بیگ کینڈا
========================

سب سے پہلے تو یہ سمجھ لیا جائے کہ یہ پاکستانی جب ملک سے باہر ہوتے ہیں تو انکی پہچان صرف پاکستان ہوتی ہے


۔ یہ ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہو کر صرف پاکستان کے بارے میں سوچتے ہیں ، مجھے کینیڈا آئے ہوئے دس سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے جس سے مجھے یہاں پاکستانی کمیونٹی کو سمجھنے کا کافی وسیع تجربہ حاصل ہوا – یہ اپنے ملک سے جذباتی وابستگی کی بنا پر وہاں کے پل پل کی خبر رکھتے ہیں ۔وطن سے دوری بھی اس جذباتی وابستگی کا اک سبب ہے -انھیں اپنے ملک کی پسماندگی اور وسائل کی کمی کا کسی دوسرے پاکستانی کی نسبت ذیادہ ادراک ہوتا ہے ۔دیارغیر میں قانون کی حکمرانی اور بلا امتیاز فوری انصاف کو دیکھ کر جب وہ اپنے ملک کی حالت زار پر نظر ڈالتے ہیں تو انکی فرسٹریشن اور بڑھ ہوجاتی ہے۔ یہ اوور سیز پاکستانی اک آزاد سوچ بھی رکھتے ہیں کیوں کہ یہ کسی کے زیر اثر نہیں ہوتے ۔انکا پاکستان میں کسی سے کوئی کام نہیں اٹکا ہوا ہوتا ہے جو انکی رائے پر اثر انداز ہوسکے


بلکہ الٹا یہ وہاں موجود اپنے بھائی بند کے کام آرہے ہوتے ہیں۔اعلی تعلیم اور وسیع تجربات کے حامل یہ لوگ پاکستان کا وہ برین ہیں جس کی کمی کا آج پاکستان کو سامنا ہے ۔


موجودہ سیاسی صورتحال میں عمران خان کی حمایت یہاں موجود تحریک انصاف کے مقامی نمائندوں کی محنت اور کوششوں کا ہر گز نتیجہ نہیں بلکہ ناانصافی پر مبنی اعلی عدالتوں کے جانبدارانہ فیصلوں اور طاقت ور حلقوں کی جانب سے امریکن مداخلت کو ممکن بنانے کے عمل پر اک بے ساختہ رد عمل ہے جو ملک اور بیرون ملک دونوں جگہ یکساں ہے ۔ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ لے کر آنے والی حکومت سے امید ہے کہ


وہ بیرون ملک پاکستانیوں سے ووٹ کا حق نہیں چھینے گی کہ سیاست تبدیل ہوتے ہوئے دیر نہیں لگتی ۔ہوسکتا کہ یہی پاکستانی کل آپ کی غلطیوں کو بھلا کر آپ کے ساتھ کھڑے ہوں جسطرح کے وہ آج عمران خان کی غلطیوں کو بھلا کر اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

======================================