بھارت کا عام شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال

 بھارت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال کر رہا ہے جس کی وجہ سے چار سال کے بچے سمیت دو شہری ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق بھارت جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے اور ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کلسٹر ٹوائے بم استعمال کیے جا رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے 30 اور 31جولائی کو وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ہدف بنایا۔ کلسٹر ٹوائے بم سے چار سال کے بچے سمیت دو شہریوں کی موت ہوئی جبکہ 11 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔




[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]