تعلیمی ادارون کے اطراف تمباکو کی فروخت کی روک تھام کے اقدامات

تعلیمی ادارون کے اطراف تمباکو کی فروخت کی روک تھام کے اقدامات
ضلعی انتظامیہ جنوبی کی کارروائی کیبنز اور دکانیںسیل

کراچی ّ( )

ضلع جنوبی کی انتظامیہ نے تعلیمی ادارون کے اطراف پچاس میٹر کے اندرتمباکو نوشی کے قانون پر عملدرآمد کو موثر بنانے کے لئے
انسداد تمباکو کی فروخت کے خلاف مہم شروع کی ہے ۔جس میں 37 کیبنز اور دکانیںسیل کر دی گئیں ۔ ضلعی انتظامیہ جنوبی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے مہم کے دوران 70 دکانوں اور کیبنز کو چیک کیا ڈپٹی کمشنر جنوبی عبد الستار عیسانی نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے اطراف تمباکو کی فروخت پر پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمباکو فروخت کرنے والوں کے خلا ف بلا رعایت کارروائی کریں ۔

———