میڈریڈ اوپن: بڑے بڑے نام ناک آؤٹ کرکے 19 سالہ کھلاڑی چیمپئن بن گیا

میڈرڈ اوپن کے فائنل میں اسپین کے کارلوس الکاراز نے بڑے بڑے ناموں اور پھر دفاعی چیمیئن الیگزینڈر زیویرویف کو بھی ناک آؤٹ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

میڈرڈ اوپن کے فائنل میں اسپین کے 19 سالہ کارلوس الکاراز اور روس کے الیگزینڈر زیویرویف مدِمقابل آئے۔
الکاراز نے شروع سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی، پہلا سیٹ 3-6 سے جیتا اور پھر دوسرے سیٹ میں بھی الکاراز چھائے رہے اور باآسانی 1-6 کی فتح کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

میچ کے بعد گفتگو میں الیگزینڈر زیویریف نے ایونٹ کے شیڈول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فائنل سے پہلے آرام کا موقع نہیں ملا، لیکن اب الکاراز دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

اپنی جیت کے بعد بات کرتے ہوئے کارلوس الکاراز نے کہا کہ وہ خود کو بہترین کھلاڑی نہیں مانتے۔

واضح رہے کہ 19 سالہ ٹینس کھلاڑی نے کواٹر فائنل میں اپنے ہم وطن اور اسٹار کھلاڑی رافیل نڈال اور پھر سیمی فائنل میں سربین سپر اسٹار نواک جوکووچ کو شکست دی تھی۔