امریکا میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والا طالب علم کراچی پہنچ گیا

محمد انیق کو بین الاقوامی ورکشاپ میں امریکا مدعو کیا گیا تھا
محمد انیق بین الاقوامی آن لائن تقریری مقابلے میں فاتح قرار پایا تھا
بین الاقوامی آن لائن مقابلہ آٹھ ماہ جاری رہا
کراچی ایئرپورٹ پر محمد انیق کے اہل خانہ نے خوش آمدید کہا

ورکشاپ کا مقصد فن تقریر کے جدید تقاضوں اور چیلنجز سے ہم آہنگی تھا
موجودہ دور میں خطابت کی اہمیت ورکشاپ کی تھیم تھی
پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے۔ محمد انیق
وطن واپسی پر خوشی کے جذبات کا اظہار
ورکشاپ میں بھارت، فلپائن، کوریا، مشرق بعید سمیت متعدد ممالک کے طلبہ کی شرکت
ورکشاپ کے طلبہ کو وائٹ ہاؤس اور امریکی شہروں کا مطالعاتی دورہ بھی کرایا گیا








بین الاقوامی ورکشاپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والا کراچی کا طالب علم محمد انیق امریکا سے وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دبئی کے راستے نجی ایئر لائن سے پہنچنے والے محمد انیق کے اہل خانہ نے ان کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انیق کے والدین، دادی اور دوسرے موجود تھے۔ محمد انیق کو امریکا میں ہونے والے بین الاقوامی آن لائن تقریری مقابلے میں فاتح قرار دیا گیا تھا۔ یہ مقابلہ آٹھ ماہ جاری رہا تھا۔ ہونہار طالب علم محمد انیق نے امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر شارلیٹ میں دو ہفتوں پر محیط ورکشاپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس دوران انہیں مختلف امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس، کیلی فورنیا اور مختلف شہروں کا مطالعاتی دورہ بھی کروایا گیا۔ ان دوروں میں امریکا کی مختلف لائبریریوں، میوزیم کے خصوصی دورے بھی شامل تھے۔ ورکشاپ کا مقصد فن تقریر کے جدید تقاضوں اور چیلنجز سے ہم آہنگی اور موجودہ دور میں خطابت کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ ورکشاپ میں بھارت، فلپائن، کوریا، مشرق بعید سمیت متعدد ممالک کے طلبہ بھی شریک تھے۔