لیورپول چیمپئنز لیگ کے فائنل پہنچ گئی

لیورپول چیمپئنز لیگ کے فائنل پہنچ گئی، سیمی فائنل میں ویلاریال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل 29مئی کو کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز فٹبال لیگ کا سیمی فائنل لیور پول اور ویلاریال کی ٹیموں کے درمیان شروع ہوا تو تیسرے ہی منٹ میں بولائے ڈیا نے گول کرکے ویلاریال کو برتری دلادی، پہلے ہاف کے اختتام سے قبل برتری اس وقت دُگنی ہوگئی جب فرانسس کوکولیان نے خوبصورت گول کیا۔

پہلے ہاف میں دو۔صفر کی برتری کے بعد لیورپول دوسرے ہاف میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتری اور فے بینو نے گول کرکے برتری کم کی پھر لوئس ڈیاز نے شاندار گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

میچ کے 74ویں منٹ میں ساڈیو مینے نے ایک اور گول کرکے لیور پول کو فائنل میں پہنچا دیا۔

فائنل میں اس کا مقابلہ مانچسٹرسٹی اور ریال میڈریڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا، فائنل 29مئی کو کھیلا جائے گا۔