شیخ رشید احمد اور جمائما ہم خیال ہوگئے

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما اور وفاقی وزیر شیخ رشید احمد ہم خیال ہو گئے ہیں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی ان سے پہلے جمائما بھی یہ بات کہہ چکی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی حیثیت پہلے وزیراعظم کی ہوگی جو اپنی مدت پوری کرے گا ۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان مشکل صورتحال سے ملک کو نکالنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ حکومت کا پہلا سال کافی مشکل رہا ہے لیکن عمران خان پر عزم ہے اور ان کی حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی۔ ان سے پہلے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما بھی یہ بیان دے چکی ہیں کہ ماضی میں کوئی وزیر اعظم اپنی مدت پوری نہیں کر سکا لیکن عمران خان وہ پہلے وزیراعظم ہوں گے جو اپنی مدت پوری کریں گے۔




[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]