میرپورخاص مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاونڈیشن کے تحت کم آمدنی والے ہاکروں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی

میرپورخاص مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاونڈیشن کے تحت کم آمدنی والے ہاکروں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی

میرپورخاص == ,تحسین احمدخان === مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت کم آمدنی والے اخبار فروش ہاکروں میں راشن تقسیم کی تقریب الخدمت کمپلیکس خیابان یوسف میرپورخاص میں منعقد ہوئی ۔

تقریب سے جماعت اسلامی میرپورخاص کے نائب امیر حافظ سلمان خالد ، الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص کے صدر نادر خان ، اخبار فروشان میرپورخاص کے صدر محمد ایوب مہر اور عرفان قریشی نے خطاب کیا. اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بدترین مہنگائی کے باعث مزدور پیشہ بالخصوص دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہوا ہے ۔صحافت کے میدان میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ ٹیکنالاجی کے سبب اخباری صنعت مسلسل زبو حالی کا شکار ہے اخباری ہاکر جس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اخبار فروش ہاکروں کی سرپرستی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔الخدمت فاؤنڈیشن غریب اخباری ہاکروں کی مشکلات میں انکی ہمیشہ ہر ممکن مدد کی کوشش کرتی ہے ۔اس موقع پر اخبار فروش یونین کے صدر ایوب مہر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے شکر گذار ہیں کہ ضرورتمند اخبار فروش ہاکروں کی بلاامتیاز مدد کی اور کہا کہ اخبار فروشی کے تیس سالہ کیرئیر میں جماعت اسلامی کے سواء کسی سیاسی جماعت یا ادارے نے اخبار فروشوں کی اسطرح مدد اور عزت افزائی نہیں کی ۔اس موقع پر اخبار فروشوں کے مرکزی صدر ٹکا خان نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے میرپورخاص کے اخبار فروشوں کے ساتھ تعاون اور مدد کرنے پر الخدمت فاؤنڈیشن اورجماعت اسلامی کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا ۔
=================================================


میرپورخاص == تحسین احمد خان ،=== پاکستان میڈیا کونسل میرپورخاص ڈویژن کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر مہر حمید انور اور پاکستان میڈیا کونسل سندھ کے سرپرست اعلی ملک حاجی عبدالغفار کی مشاورت سے میرپورخاص ڈویژن کے لئے ڈویژنل عہدے داروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ جس کے مطابق میرپورخاص ڈویژن کے لئے ڈویژنل چیئرمین محمد اسماعیل خلجی (میرواہ گورچانی) وائس چیئرمین شہزاد خان، ڈویژنل صدر ملک لیاقت علی
(میرپورخاص) سینئر نائب صدر اشفاق احمد اشفی (ڈگری)۔ نائب صدور صادق حسین ملک،محمد اسلم،رسول بخش،جنرل سیکریٹری خلیل احمد غوری،ڈپٹی جنرل سیکریٹری نثار احمد مانی، جوائنٹ سیکریٹری خلیل اللہ خان، انفارمیشن سیکریٹری فرحام مجید، کلچرل سیکریٹری اکبر ناریجو، آفس سیکریٹری محمد بلال رند فنانس سیکریٹری اجلان احمد کو نامذد کیا ہے اس موقع پر صوبائی سر پرست اعلی ملک عبدالغفار نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اپنی بھر پورصلاحیتوں سے وہ میرپورخاص سمیت صوبے اور ملک بھر کے صحافیو ں کے حقوق کے لئے آو از بلند کریں گے انھوں نے کہا کہ میڈیا کونسل کے کے اراکین آپس میں متحد ہو کر مسائل کے حل کے لئے جدو جہد کریں ٭٭


میرپورخاص == تحسین احمد خان=== میرپورخاص میں عید الفطر کی نماز کے لئے عید گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ نے نماز کے وقت کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق مسجد و مدرسہ کنزالایمان ریلوے پلیٹ فارم پر صبح چھ بجکر 15 منٹ پر، عیدگاہ لالچند آباد گراؤ نڈ میں چھ بجکر تیس منٹ پرحنفیہ مسجد ریلوے کالونی میں 6:45 گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نزد گاما اسٹیڈیم میں 6:45 مدنی مسجد رنگ روڈپنہور کالونی میں 6,45 ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ مسجد سات بجے فیضان مدینہ مرکز العطار ٹاؤن میں سات بجے نمرہ مسجد سیٹلائیٹ ٹاؤن میں سات بجے دو نمبر گراؤنڈ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں سات بجے مسجد ابوبکر نزد کاٹن ایس ایل ڈی فیکٹری سات بجے جامعہ مسجد رحمت الرحمت بینکوئیٹ میں سات بجے جامعہ نگینہ مسجد میں سات بجے مدرسہ دارالعلوم اہلسنت رضویہ آدم ٹاؤنسات بجے بلدیہ کمپلیکسسات بجکر پندرہ منٹ پر چاندنی چوک عیدگاہ سات بجکر تیس منٹ پر سنہری مسجد مسلم آبادسات بجکر تیس منٹ پر ریلوے سوسائیٹی حیدرآباد روڈسات بجکر تیس منٹ پر عیدگاہ کمپری ہینسو بوائز ہائی اسکول سات بجکر تیس منٹ پر فیضان حبیب بھانسنگھ آبادسات بجکر تیس منٹ پر عیدگاہ شمع گراؤنڈسات بجکر تیس منٹ پر تھانہ گراؤنڈ سیٹلائیٹ ٹاؤن سات بجکر تیس منٹ پر بکرا پیڑی گراؤنڈ کھپرو بس اسٹینڈسات بجکر تیس منٹ پر فیضان اولیاء جمناداس سات بجکر پینتالیس منٹ پر اقصٰی مسجد گراؤنڈ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں سات بجکر پینتالیس منٹ پر عیدگاہ ریلوے گراؤنڈ باکسنگ کلب سات بجکر پینتالیس منٹ پر عیدگاہ تقی شاہ نزد ایس ایل ڈی کارخانہ سات بجکر پینتالیس منٹ پر مرکزی عیدگاہ کھارپاڑ ہ آٹھ بجے مہاجر کالونی گراؤنڈ آٹھ بجے پولیس لائین ہیڈکوارٹر گراؤنڈ آٹھ بجے


فضل ربی مسجد جگنو ٹاؤن آٹھ بجے فضل ربی مسجد میرواہ روڈ آٹھ بجے جامع مسجد دارالسلام اقبال گلشن سحر کالونیچھ بجکر تیس منٹ پر مرکزی مسجد لالچندآباد گراوُنڈ چھ بجکر تیس منٹ پر جامع مسجد ابوہریرا بس ٹرمینل میں چھ بجکر پینتالیس منٹ پر ربّانی مسجد سیٹلایُٹ ٹاؤ ن میں سات بجکر پندرہ منٹ پر بخاری مسجد عمرکوٹ روڈ صبح سات بجے مسجد حسین ابن علی گوٹھ میر شیر محمّد محمودآبادمیں سات بجے، مرکز معاز ابن جبل لغاری پمپ میرواہ روڈسات بجکر تیس منٹ پر مسجد و امام بارگاہ ہزارہ کیری پاڑہ بھانسنگھ آباد میں سات بجکر تیس منٹ پر مسجد و امام بارگاہ ابوتراب جرواری شاخآٹھ بجے مسجد و امام بارگاہ فاطمۃالزہرا میر کی کوٹھ آٹھ بجے مسجد و امام بارگاہ پنجتنی کھپرو روڈآٹھ بجکر پندرہ منٹ پر مسجد و امام بارگاہ کاظمین اسکیم نمبر دو میں آٹھ بجکر پندرہ منٹ پر مسجد و امام بارگاہ حیدری سیٹلائیٹ ٹاؤن میں آٹھ بجکر تیس منٹ پر اور مرکزی مسجد و امام بارگاہ درگاہ مکھن شاہ بابا میں صبح نو بجے عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی٭٭
=============================