آمدن سے زائد اثاثوں پر خورشید شاہ اور مہتاب عباسی سمیت نیب نے 9 اعلیٰ شخصیات کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ہونے والے ایکٹیو بورڈ کے اہم اجلاس میں آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ اور مسلم لیگ نون کے اہم رہنما مہتاب خان عباسی سمیت نو اعلیٰ شخصیات کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی ہے ۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب قانون اور شواہد کی بنیاد پر میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا یہ شخصیات کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے ان میں سید خورشید شاہ، مہتاب خان عباسی ،خالد شیردل ،محمد اقبال خان ،منور نذیر عباسی اور دیگر شخصیات شامل ہیں ۔




[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]