استعفیٰ نہیں دوں گا، ڈٹ کر مقابلہ کروں گا: چیئرمین سینیٹ …. استعفیٰ دے کر عزت بچالیں: بلاول کا مشورہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا سامنا کروں گا استعفیٰ نہیں دوں گا ڈٹ کر ہر صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔میں نے ہاؤس کو غیر جانبداری سے چلایا ہے ۔ووٹنگ کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ خفیہ رائے شماری اس لئے ہورہی ہے تاکہ اراکین اپنا حق آزادی سے استعمال کر سکیں ۔ دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مستعفی ہو کر عزت بچا لیں ۔ چیئرمین سینیٹ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے استعفے کی افواہیں اپوزیشن اڑا رہی ہے ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہے اور اپوزیشن حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار نامزد کر چکی ہے چیئرمین سینیٹ کے مستقبل کا فیصلہ آج یکم اگست کو ہونا ہے۔




[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]