میلہ مویشیاں سپر ہائی وے پربارش کا پانی نکاسی کیلئے ریسکیو عمل جاری، گورنرسندھ بھی پہنچ گئے

میلہ مویشیاں انتظامیہ کی جانب سے 900ایکڑ رقبے پرمشتمل 48 بلاکس کے مختلف مقامات پر 72ڈنکی پمپس نصب،بارش کاپانی نکاس کیلئے گڑھے کھوددئیے
ہیوی مشینری اورٹریکٹرکااستعمال ،صورتحال معمول پرآگئی ، قربانی کے جانورمحفوظ ،شہریوں کی آمدکاسلسلہ بھی جاری ،گورنرعمران اسماعیل نے انتظامیہ کے اقدامات کوسراہا
کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ دئیے جانے کے بعدسے بارش کاپہلاقطرہ پڑتے ہیں کیٹل فیسٹول انتظامیہ حرکت میں آگئی ،قربانی کے جانوروں کوبارش کے پانی سے بچاؤکے لیے دن رات ریسکیوکاعمل جاری ،گورنرسندھ عمران اسماعیل اورمیئرکراچی کااچانک کیٹل فیسٹول کادورہ ،گورنرسندھ نے رات گئے میلہ مویشیاں میں شہریوں کی آمدکوامن کاشاخسانہ قراردیا،گورنرسندھ نے کیٹل فیسٹول میں لگے اسٹال کادورہ بھی کیا،

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]

سپرہائی وے کیٹل فیسٹول کے ترجمان یاوررضا چاؤلہ کے مطابق میلہ مویشیاں سپر ہائی وے پردوروزسے جاری بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو عمل جاری ہے ،میلہ مویشیاں انتظامیہ کی جانب سے 900ایکڑ رقبے پرمشتمل 48 بلاکس کے مختلف مقامات پر 72ڈنکی پمپس نصب کیے جاچکے ہیں انتظامیہ کی ریسکیو ٹیمیں مختلف بلاکس سے بارش کے پانی کا نکالنے کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں،




ہیوی مشینری کے ذریعے گڑھے کھود کر پانی کا نکاس کردیاگیاہے اس وقت کیپٹل فیسٹول میں بارش کے بعد صورت حال معمول پر آ چکی ہے جہاں قربانی کے جانورمحفوظ ہیں وہیں شہریوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے گذشتہ روزبارش کے دوران شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعدگورنر سندھ عمران اسماعیل اچانک میئروسیم اخترکے ہمراہ سپر ہائی وے کیٹل فیسٹول پہنچے، گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پارٹی رہنماءاور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے اس موقع میڈیاسیل کے کوآرڈینٹرذکی ابڑونے گورنرسندھ کوانتظامیہ کی جانب سے کیے جانے فوری ریسکیواقدامات سے آگاہ کیاانہوں نے میڈیا سے مختصرگفتگومیں گورنر سندھ نے کہا کہ سٹی گورنمنٹ کے پاس بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے وسائل اتنے نہیں ہیں ہم سے جتنا بھی ہو سکتا ہے سٹی گورنمٹ کی مدد کررہے ہیں،




گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مختلف بلاکس میں موجود کیٹل فارم کی جانب سے لگائے گئے اسٹال کا دورہ بھی کیاگورنر سندھ نے کیٹل فیسٹیول انتظامیہ کی جانب سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کہ اقدامات کو بھی سراہا سپر ہائی وے پر لگے میلہ مویشیاں میں گورنر سندھ کواپنے لیے قربانی کے جانور کی بھی تلاش رہی تاہم گورنرسندھ اشرف قریشی کی جانب سے لگائے گئے کیٹل فارم کے اسٹال پر قربانی کے جانور کے بھاؤ تاؤ سے گریز کیا اس موقع پر ازرائے تمسخر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں مہنگی قیمت نہ ہو۔ اس سلسلے میں ایف بی آر کے چیئرمین شبرزیدی سے ملوں گا تاکہ مجھے مناسب قیمت میں قربانی کا جانور مل سکے۔