بھتیجے کی گرفتاری پر شیخ رشید کا ردعمل- شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کیخلاف مسجد نبوی واقعے پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا بھتیجے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری پر ردعمل آ گیا۔


تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمدنے اپنے بھتیجے اور ایم این اے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے

کہ حکومت انتقام پر اتر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد 150 افراد کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،


یہ لوگ جہاں بھی جائیں گے ان کے خلاف نعرے لگیں گے، لوگ انہیں انڈے اور ٹماٹر ماریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کوئی سعودی عرب میں نہیں تھا پھر بھی مقدمہ درج کیا گیا۔


اضح رہے کہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کیخلاف مسجد نبوی ﷺ واقعے پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے انہیں عمرے کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

=========================================

وزیراعظم شہبازشریف کی غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپسی



اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دو رہ مکمل کیا جہاؐں

سے مختصر دورہ پر متحدہ عرب امارات پہنچے اور اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اور اب وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سعودی عرب کا تین روزہ دورہ اور عمرے کی ادائیگی کی تکمیل کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔


پاکستان آمد سے قبل وزیر اعظم نے ابوظہبی میں مختصر قیام کیا۔ دورۂ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم نے روضۂ رسول ﷺ پر بھی حاضری دی۔

==========================================
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی ٹیم نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اہلکاروں نے شیخ راشد کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، ان کیخلاف مسجد نبوری ﷺ میں نعرے بازی پر مذہبی جذبات مجروح اور توہین مذہب کے الزامات پر مقدمہ درج ہے۔شیخ راشد عمرہ ادائیگی کے بعد نجی ائیر لائن سے اسلام آباد پہنچے تھے۔


مسجد نبوی ﷺ واقعے پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ایک اور درخواست تھانہ ریل بازار فیصل آباد میں بھی توہین رسالت کے اندراج مقدمہ داخل کی گئی ہے۔ فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں شہری محمد نعیم کی مدعیت میں سعودی عرب مسجد نبویﷺ میں نعرے بازی پر مذہبی جذبات مجروح اورتوہین مذہب کے جرائم کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپسی
مقدمہ میں سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، سابق وفاقی وزراء فواد چودھری، ، شیخ رشید ان کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق، ترجمان شہباز گل، مشیرصاحبزادہ جہانگیر، انیل مسرت، نبیل مسرت، عمیر الیاس، رانا عبدالستار، بیرسٹر عامر الیاس، گوہر جیلانی 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہےجبکہ ان کے علاوہ سو، ڈیڑھ سو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مدعی کے مطابق اس نے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر سیاسی جماعت کی جانب سے مسجد نبویﷺ پر نعرے بازی اور بے حرمتی کی ویڈیوز دیکھیں۔ جبکہ اس سلسلہ میں ایک اور درخواست بھی توہین رسالت کی۔فیصل آباد سے متعلقہ تھانہ کو دی گئی ہے جس کا مدعی مبشر شیراز ہے۔
https://www.neonetwork.pk/01-May-2022/122394
=========================