حکومت سندھ نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کی سفارش پر عیدالفطر کے موقع پر صوبے کی مختلف جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کو 180 دن کی خصوصی معافی دے دی ہے۔

حکومت سندھ نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کی سفارش پر عیدالفطر کے موقع پر صوبے کی مختلف جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کو 180 دن کی خصوصی معافی دے دی ہے۔ یہ خصوصی معافی صرف سزا یافتہ قیدیوں کے لیے ہے اور جو قیدیاں قتل، جاسوسی، بغاوت، ریاست مخالف سرگرمیوں،


دہشت گردی ، اغوا، ڈکیتی اور غیر ملکی ایکٹ کے تحت سزا کاٹ رہے ہیں،ان قیدیوں پر اس معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔180 دن کی خصوصی معافی سے مستفید ہونے والے قیدیوں میں 371 سینٹرل جیل کراچی، 264 حیدرآباد، 233 سکھر، 101 لاڑکانہ، 63 خیرپور، 47 میرپورخاص، 8 وومن پریزن کراچی، 88 ڈسٹرکٹ جیل ملیر، اسپیشل جیل نارا اور حیدرآباد 13۔13، اسپیشل پریزن فار وومن سکھر 4، شہید بینظیر آباد2، دادو، گھوٹکی، لاڑکانہ ، یوتھ انڈسٹریل اسکول کراچی اور یوتھ انڈسٹریل سکھر میں سے 1۔1 شامل ہیں۔
============================