کراچی کیٹل فیسٹول کے متاثرہ بلاکس 38 سے مویشی منتقل : میلہ مویشیاں کی رونقیں بحال ہوگئیں

متاثرہ بلاکس کے علاوہ تمام بلاکس سے  بارش کاپانی نکاس کردیا گیا۔37,38بلاک میں تاحال منتقلی کا عمل جاری ہے
ددوروزہ بارش کے بعد سے اب تک ریسکیو کا عمل جاری ہے۔شہریوں،خریداروں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا
کراچی:  کیٹل فیسٹول سپرہائی وے پر دو روز کی بارش کے بعدسے اب تک بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ریسکیو کا عمل آج بھی جاری ہےمیڈیا سیل کے ترجمان یاور رضا چاؤلہ کے مطابق حالیہ دوروزہ بارش کے سبب 900 ایکڑ رقبے پر مشتمل 48 بلاکس میں سے صرف ایک بلاک 38 زیادہ متاثر ہواہے یہ بلاک چونکہ سعدی ٹاؤن مدینہ کالونی سے متصل ہے ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی سیلابی بند ٹوٹنے کی وجہ سے کیٹل فیسٹول کا 38 بلاک زیادہ متاثر ہوادیگر بلاکس میں قربانی کے جانور محفوظ ہیں، تاہم کیٹل فیسٹول انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ بلاکس سے بھی مویشی منتقل کرنے کا الرٹ پہلے دن سے جاری کیاگیاتھا اس وقت بھی قربانی کے جانوروں کی بلاکس گیارہ ۔بارہ اور تیرہ میں منتقلی کا عمل جاری ہے، دوروزہ بارش کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔شہریوں اورخریداروں کی آمد شروع ہوگیا۔





[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]