کاؤنٹی کرکٹ میں محمد رضوان کی شاندار نصف سنچری

کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نصف سنچری اسکور کرلی۔

محمد رضوان نے سسیکس کی طرف سے کھیلتے ہوئے ڈرہم کے خلاف نصف سنچری اسکور کی۔

پاکستان کے رضوان اور بھارت کے چیتشور پجارا کے درمیان سنچری شراکت بھی قائم ہوئی۔

واضح رہے کہ محمد رضوان اور چیتشور پجارا کاؤنٹی چیمپئن شپ سسیکس کی نمائندگی کررہے ہیں۔