قصور دن رات کام کریں گے اور مصطفی آباد شہر کو قصور کا مثالی شہر بنائیں گے، مصطفی آباد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اور نواح میں راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر زبردستی شہریوں سے نقدی،موبائل فون،موٹر سائیکل و دیگر سامان چھین لیا۔ارشد نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ مچھلی منڈی کے قریب دوکس مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر زبردستی یرغمال بنا کر 05لاکھ روپے نقدی چھین لی ہے۔پولیس تھانہ بی ڈویژن مصروف کاروائی ہے۔جبکہ احمد حسن نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں اپنی خالہ اور منصب کے ساتھ رکن پورہ سے چھبر جارہا تھاکہ چھبر بن کے مقام پر تین کس مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر بندی بناکر منصب سے 93ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

==========================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، سجادگان کی طرف سے ستائیس رمضان یوم آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی، ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں، قومی ترانہ بھی پڑھا گیا، تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف میں ستائیں رمضان المبارک کے حوالے سے تقریب کا اہتمام،  سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف نقیب ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب الرحمان شاہ نقیبی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف حضو ر قبلہ عظمت ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد اسد اللہ شاہ کی زیر صدارت شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں کی شرکت، ستائیس رمضان المبارک یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی گئی، سجادگان کی طرف سے ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
=====================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور دن رات کام کریں گے اور مصطفی آباد شہر کو قصور کا مثالی شہر بنائیں گے، مصطفی آباد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، گزشتہ تین چار سال کے مسائل کو ایک سال میں حل کرنے کی کوشش کریں گے، میونسپل کمیٹی کے عملہ کے ساتھ مل کر صفائی کے مسائل کو پہلی ترجیح میں حل کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن ملک احمد سعید نے میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چوہدری اصغر علی، سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری، سابقہ ناظم ملک خالد اقبال، سابقہ نائب ناظم
چوہدری نور احمد، حاجی امجد علی رحمانی، سابقہ کونسلر اختر بھٹہ، مہر خالد،ثناء اللہ کمبوہ، سردار بشارت ڈوگر، راشد ڈوگر، بخشیش رحمانی، محمود خاں ودیگر معززین علاقہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، اسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو اور سی او مصطفی آباد وحید اختر سے میونسپل کمیٹی مصطفی آباد اور مصطفی آباد کے مسائل کے حوالے سے مشاورت کی گئی، مشاورت کے بعد عید سے قبل مصطفی آباد شہر، عید گاہ ودیگر اہم مقامات کی صفائی کو پہلی ترجیح میں کرنے پر اتفاق کیا گیا،اہلیان مصطفی آباد کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ، پانی کے پائپ، ڈرینز کی صفائی سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی،ایم پی اے ملک احمد سعید ودیگر معززین علاقہ نے گزشتہ روز مصطفی آباد میں لگنے والے آگ کے متاثر تاجرشیخ خالد کی دوکان پر جاکر ان کے ساتھ اظہار افسوس کیا، ایم پی اے ملک احمد سعید نے کہا کہ ہم ورکر بن کر علاقہ کے مسائل حل کرنے کے عادی ہے، ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرکے ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، ہم الزامات کی بجائے عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور خدمت کرکے دیکھائیں
=========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواح مصطفے آباد میں گزشتہ روز نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 23 سالہ نوید کی ڈیڈ باڈی تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کردی۔لاہور والٹن روڈ قینچی کا رہائشی تئیس سالہ نوید گزشتہ روز گرمی کی شدت سے نڈھال مصطفے آبا د نہر میں نہاتے ہوئے اچانک ڈوب کر لاپتہ ہوگیا تھاآج ریسکیو 1122کی ٹیم نے انتھک محنت کے بعد اس کی ڈیڈباڈی نہر سے تلاش کرکے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی ہے۔
==========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور نواحی گاوں جبو میل میں راستہ نہ دینے پر دو پولیس ملازمین بھائیوں کا بھرے بازار میں ننگا کرکے نوجوان پر بہیمانہ تشد۔ گزشتہ روز لاھور میں تعینات پولیس ملازمین دو بھائیوں عدنان اور یعقوب نے راستہ نہ دینے پر ارسلان نامی نوجوان بہمانہ تشدد شروع کر دیا اور بھرے بازار میں ننگا کرکے تشدد کیا اور پسٹل کے بٹ مار مار کر شدید زخمی کردیا۔زخمی ارسلان کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ قصور پولیس نے موقف اختیار کیا کہ عدنان اور یعقوب لاہور پولیس میں ملازم ہیں قصور پولیس کے ساتھ تعلق نہیں ہے۔پولیس تھانہ تھہ شیخم کو متاثرہ نوجوان کی طرف سے کاروائی کے لیے درخواست موصول ہو چکی ھے قانون کے مطابق کاروائی ھوگی۔

==========================================


[7:29 PM, 4/28/2022] Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اور نواح میں راہزنی اور چوری کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا۔ کی کھریپڑ کے رہائشی وسیم اکر م نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ مال مویشی کی خریدو فرخت کرتا ہوں دو روز قبل میں کوٹلی پٹھانوالی سے قصور کی طرف آرہا تھاکہ دو کس نامعلوم نے کنپٹی پر پستول تان کر بندی بنا لیا اور زبردستی 02لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر موقع سے غائب ہوگئے۔رسولپورہ کے رہائشی نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں اطلاع دی ہے میری غیر موجودگی میں میرے گھر سے نامعلوم چور 01لاکھ 50ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے ہیں ۔ نامعلوم کالر نے پولیس تھانہ صدرپتوکی میں اطلاع دی ہے کہ دوکس مسلح ڈاکو کار پر آئے اور گن پوائینٹ پر زبردستی 40ہزار روپے نقدی چھین کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے
[7:29 PM, 4/28/2022] Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور عیدالفطر کی آمد سے قبل قصور پولیس کی جرائم پیشہ کے خلاف کاروائیاں تیز،ہاوس اور راہزنی کی دو درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ناظم عرف ناگی بٹ ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار گرکے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔۔ڈی پی او محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقدمہ چلائی جانے والی مہم کو تیز کر دیا گیا۔ تھانہ گنڈا سنگھ والا، کھڈیاں اور صدر قصور کے علاقوں میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش ڈی ایس پی سی آئی اے نصراللہ نیازی کی سربراہی میں ایس ایچ او گنڈا سنگھ ولی حسن پاشا، ایس ایچ او کھڈیاں خاص مہر عبدالرشید اور سی آئی اے سٹاف کی ٹیموں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ناظم عرف ناگی بٹ گینگ کو ٹریس کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا …
[7:29 PM, 4/28/2022] Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور مصطفی آباد نہر میں نہاتے ھوئے تیس سالہ نوجوان ڈوب گیا۔یاد رہے کہ پیچھلے ایک ہفتہ میں نہر میں ڈوب کر جاں بحق ھونے کی تعداد پانچ سے زیادہ ھے۔گزشتہ روز والٹن روڈ قینچی لاھور کا رہائشی تیس سالہ نوید گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے دوستوں کے ساتھ مصطفی آباد نہر میں نہانے کے لئے آیا اور نہاتے ھوئے ڈوبنے گیا۔اسکے دوستوں نے ریسکیو 1122 کو نوید کے ڈوبنے کی اطلاع دی جسپر ریسکیو کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوید کی لاش کی تلاش میں مصروف عمل ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے نہر میں ڈوبنے والوں کی تعداد پانچ سے زیادہ ھو گئی ھے۔نہر میں نہانے پر پابندی کے باوجود ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان نہاتے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ مبینہ طور پر خاموشی سادھے ھوئے ہے۔
[7:30 PM, 4/28/2022] Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے علاقے کوٹ مراد خاں شفیع والا چوک سے پندرہ نمبر پر بوگس کال کرنے پر پولیس کا 29Dٹیلی گراف ایکٹ کے تحت کاراوئی کرنے کا فیصلہ۔کوٹ مراد خاں شفیع والا چوک سے عامر نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ے کہ دونامعلوم ڈاکوؤں نے دولاکھ تیس ہزار ورپے رقم چھینی ہے پولیس تھانہ سے فوری کاروائی کے لیے ایس ایچ او موقع پر گئے تو راہزنی جیسی کسی واردات کے شواہد نہ ملے جس پر پولیس نے 29Dٹیلی گراف ایکٹ کے تحت بوگس کال کرنے پر کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
[7:30 PM, 4/28/2022] Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے سٹی چونیاں سے ایک لڑکا جو زہنی مریض ہے لاپتہ ہوگیا۔ورثاء نے پولیس سے مدد طلب کرلی۔یوسف علی نے پولیس تھانہ میں اطلا ع دی ہے کہ میرا بھائی جوکہ ایک زہنی مریض ہے گزشتہ آٹھ گھنٹے سے گھر سے لاپتہ ہے اسے تلاش کرنے میں ہماری مدد کی جائے۔پولیس تھانہ سٹی چونیاں مصروف کاروائی ہے۔
=========================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور محکمہ موٹروہیکل ایگزامینرنے اپنا چارج سنبھالتے ہی ات مچا دی ٹرانسپورٹرز سے بھاری رشوت لے کر غیر قانونی طور پر گاڑیوں کے فٹنس سرٹفیکیٹ جاری کرنے شروع کردئے عید سے قبل ہی عیدی مہم اکٹھی کرنے کی تیاری مک مکا کرو کھٹارا اور ایکسڈینٹ گاڑیوں کے فٹنس سٹرٹفکیٹ جاری کروا لو شہر بھر غیر قانونی طور پر سرٹفکیٹ حاصل کرکے ٹرانسپورٹرز نے اپنی کھٹارا گاڑیاں بھی چلا دی جو کسی بھی وقت بہات بڑے حادثے کی منتظر ہیں ضلع بھرمیں اوور لوڈنگ کی کھلی دھجیاں اڑا دی گئیں دھواں چھوڑتی گاڑیاں اور رکشے انتظامیہ کی نا اہلی کا ثبوت دے رہے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سے محکمہ موٹر وہیکل قصور ٹرانسپورٹرز کو من مرضی کے روٹ پرمٹ بھاری رشوت کے عوض جاری کر رہا ہے جبکہ شہر کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں کھلے عام اوور لوڈنگ کی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں مگر محکمہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی دھواں چھورٹی گاڑیاں اور رکشے محکمہ کے ملازمین کو رشوت دے کر آسانی سے اپنی گاڑیاں چلا رہے ہیں رشوت کا بازار گرم ہو گیا ہے عید سے قبل ہی عیدی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ٹرانسپورٹرز نے عید سے قبل ہی کرایوں میں اضافہ کردیا ہے مسافروں سے عیدی کرایا کی مد میں وصول کی جانے لگی ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو شہر میں آزادی مل گئی جہاں مرضی آلودگی پھیلائیں محکمہ کسی بھی ٹرانسپورٹر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرے گا قصور کے عوامی اور سماجی حلقوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی قصور سے فوری طورپر مطالبہ کیا ہے کہ ایسے راشی افسران کو نہ صرف ضلع بدر کیا جائے بلکہ ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ورنہ عید سے قبل ہی عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جب اس سلسلہ میں موٹر وہیکل ایگزامینر افیسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنا موقف دینے سے انکار کردیا