سعودی انٹرٹینمینٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے اپنے “نوشین آرٹ اینڈ کلچرل سینٹر کی جانب سے ایک مقامی ہوٹل میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا


جدہ(امیر محمد خان سے ) ۔۔سعودی انٹرٹینمینٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے اپنے “نوشین آرٹ اینڈ کلچرل سینٹر کی جانب سے ایک مقامی ہوٹل میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس مین پاکستانی ،فلپاینی۔بنگلہ دیش ،سری لنکا بھارت،


کی سرکردہ کمیونٹی اور اہل خانہ نے شرکت کی ۔نوشین وسیم نے سعودی عرب میں نوجوانوں کے فنون لطیفہ کو ترقی کے مواقع دینے کیلئے آرٹ اینڈ کلچرل سینٹر قائم کیا ہے جہان انکی صلاحیتوں کو منظور شدہ سینٹر سے حوصلہ افزائ ہوسکے


۔اس موقع پر سینٹر کی سربراہ اور جیا کی مشیر نوشین وسیم نے تمام مہمانوں کا افطار میں شرکت کا وقت نکالنے

پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مئی میں شروع ہونے والے جدہ سیزن میں انہیں نیشنل ایونٹ سینٹر نےسعودی عرب کی پانچ کمیونٹیون کے پروگرام کرنے کی ذمہ داری دی گئ ہے اور اسکے لئے جدہ کے مشہور پارک ” امیر ماجد “” پارک کو مخصوص کیا گیا


جہان پاکستانی ۔فلپائنی ،سری لنکا ، بھارتی اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کیلئے رنگا رنگ تفریحی پروگراموں کا انعقاد ہوگا جو پانچ ہفتون تک جاری رہیگا ۔کنسرٹس۔۔ کھانے پینے کے اسٹالز اور خاص طور پر بچوں کیلئے جھولوں اور اور کھیلوں کا بلا معاوضہ اہتمام ہوگا


انہوں نے اس موقع ہر جیا کی انتظامیہ اور خاص پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا کہ انکی دلچسپی اور اجازت سے


یہان برسر روزگار کمیونٹی اور انکے اہل خانہ کیلئے صحت مند تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے اور اس زون کی ذمہ داری جیا نے انہیں سونپی ہے۔
============================