تحریک لبیک پاکستان کے زیراہتمام کراچی میں 2 مقامات پر فری میڈیکل کیمپ

لسبیلہ چوک اور چنیسرگوٹھ میں “لبیک فری میڈیکل کیمپ” میں چیک اپ، بلڈپریشر، شوگر ٹیسٹ کی بھی سہولت
خواتین کے لیے لیڈی ڈاکٹربھی موجود، تحریک لبیک کی خاتون رکن سندھ اسمبلی ثروت فاطمہ کی بھی آمد
لسبیلہ چوک کے میڈیکل کیمپ میں 450 جبکہ چنیسرگوٹھ کے میڈیکل کیمپ میں 350 مریضوں کا مفت علاج و معالجہ کیا گیا، شاکر چنائے
لبیک فری میڈیکل کیمپ میں مجموعی طور پر800 مریضوں کو مفت دوائیاں فراہم کی گئی، شاکر چنائے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان (شعبہ سوشل ویلفیئر) کے زیراہتمام اتوار کو کراچی میں 2 مقامات پر “لبیک فری میڈیکل کیمپ” کا انعقاد کیا گیا، لسبیلہ چوک اور چنیسر گوٹھ میں لبیک فری میڈیکل کیمپ میں شہریوں کے علاج و معالجے کے لیے اسپیشلسٹ ڈاکٹر اور خواتین کے لیے لیڈی ڈاکٹر بھی موجود تھی، لبیک فری میڈیکل کیمپ میں بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ کی بھی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ لسبیلہ چوک پر میڈیکل کیمپ میں ناظم ضلع شرقی شاکر چنائے اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے جبکہ چنیسر گوٹھ زونل ناظمین ارسلان بغدادی اور اشفاق قادری اپنی ٹیموں کے ہمراہ موجود تھے۔ تحریک لبیک پاکستان کی خاتون رکن سندھ اسمبلی ثروت فاطمہ بھی لبیک فری میڈیکل کیمپ میں تشریف لائیں اور وہاں موجود لیڈی ڈاکٹر اور خواتین مریضوں سے ملاقات کی۔ ناظم ضلع شرقی شاکر چنائے کے مطابق لبیک فری میڈیکل کیمپ کے لیے ماہر ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی گئی، جو دوپہر12 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک کیمپ میں مریضوں کا علاج و معالجہ کرتے رہے، لسبیلہ چوک کے فری میڈیکل کیمپ میں 450 جبکہ چنیسر گوٹھ کے میڈیکل کیمپ میں 350 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، لبیک فری میڈیکل کیمپ میں مجموعی طور پر 800 مریضوں کو مفت دوائیاں فراہم کی گئیں۔




[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]