اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کے حوالے سے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ بلاتاخیر منظر عام پر لائی جائے، مسلم لیگ نون کے رہنما مرزا اشتیاق بیگ کا مطالبہ

ممتاز صنعت کار اور مسلم لیگ نون کے اہم رہنما مرزا اشتیاق بیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کے حوالے سے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ بلاتاخیر منظر عام پر لائی جائے تاکہ مزید افواہیں جنم نہ لیں  اور کنفیوژن کا خاتمہ ہو سکے۔ مرزا اشتیاق بیگ روزنامہ جنگ میں باقاعدگی سے کالم لکھتے ہیں انہوں نے اپنے تازہ کالم میں مطالبہ کیا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو بلاتاخیر منظر عام پر لایا جائے۔ اپنے کالم جس کا عنوان ’’کیا پاکستان اسامہ کی موجودگی سے آگاہ تھا؟‘‘ میں مرزا اشتیاق بیگ نے تفصیلی پس منظر کے ساتھ واقعات کا احاطہ کیا ہے اور آخر میں لکھتے ہیں کہ آج کے انفارمیشن ٹیکنالوجی دور میں جہاں خفیہ معلومات کا لیک ہونا یعنی منظر عام پر آنا معمول بن گیا ہے آپ حقیقت نہیں چھپا سکتے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی اور آپریشن کے بارے میں اگر ریاست ایسے معاملات پر خاموشی اختیار کرے گی تو افواہیں جنم لیں گی اور حقیقت توڑ مروڑ کر پیش کی جاتی رہے گی اسامہ بن لادن کے واقعہ پر جو پراسراریت رکھی گئی ہے اس کی وجہ سے کئی سال گزرنے کے بعد بھی واقعے کی حقیقت منظر عام پر نہیں آسکی ہے جو افواہوں کو جنم دے رہی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی ،امریکی کمانڈوز کے آپریشن اور ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ بلاتاخیر منظر عام پر لائی جائے۔




[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]