اداکارہ مہوش حیات نے گھر کی چھت پر بارش کو انجوائے کیا

کراچی میں ہونے والی تیز بارش کو پاکستان کے مختلف مشہور اداکاروں اور فنکاروں نے بھی بے حد انجوائے کیا اور اپنی بارش میں بھیگتی ہوئی تصاویر بھی پرستاروں کے لیے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں۔ پاکستان کی مشہور اداکارہ اور شہرت حاصل کرنے والی فنکاراؤں نے  بھی  سوشل میڈیا پر بارش کو انجوائے کرتے ہوئے اپنی تصاویر اپلوڈ کی ہیں،  جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہوش حیات اپنے گھر کی چھت پر بارش کے موسم سے خوب لطف اندوز ہوئیں اور بارش میں اچھلتی کودتی نظر آئیں۔ خوبصورت اداکارہ نیلم منیر نے بھی بارش کے موسم کا ذائقہ چکھا اور انہوں نے انسٹا گرام پر چائے کا کپ ہاتھ میں لیے اپنی خوبصورت فوٹو اپلوڈ کی اور اپنی تصویر کو چھوٹی چھوٹی خوشیاں کا کیپشن دیا۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی ایک اور خوبصورت فنکارہ سجل علی نے بھی بارش میں اپنے دوستوں کے ساتھ انجوائے کرتے ہوئے تصویر کو پرستاروں کے لیے اپ لوڈ کیا۔ پاکستان کے ایک اور مشہور فنکار شہروز سبزواری نے موسم کو انجوائے کرنے کے لئے اپنی گاڑی نکالی اور شہر کا چکر لگایا اور بارش میں بھیگتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں۔ پاکستان کی خوبصورت اداکارہ صنم بلوچ نے بھی بارش میں خوب  نہاتے ہوئے انجوائے کیا اور  اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں۔