دبئی کے حکمران اور ان کی اہلیہ کے درمیان لندن میں قانونی جنگ شروع

لندن میں ایک نئی قانونی جنگ چھڑ گئی ہے جس میں دبئی کے حکمران اور ان کی بیوی کے درمیان مقدمہ بازی ہو رہی ہے ۔یہ بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک منفرد کیس ہے دبئی کے حکمران کی اہلیہ ان سے تنگ آکر دبئی سے فرار ہو کر لندن چلی گئی ہیں اور وہاں انہوں نے عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے یہ دبئی کے حکمران کی چھٹی اہلیہ ہیں انہوں نے اپنے شوہر کو ظالم قرار دیا اور ان سے بھاگ کر یورپ پہنچی، جس پر دبئی کے حکمران نے گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا تھا لیکن اب دونوں کے درمیان باقاعدہ مقدمہ بازی شروع ہو گئی ہے۔ دبئی کے حکمران  شیخ محمد بن راشدالمکتوم کی اپنی اہلیہ شہزادی حیا سے کافی عرصے سے ان بن اور اختلافات چل رہے تھے۔ دبئی کے حکمران نے اپنی اہلیہ کی بے وفائی کو غداری قرار دیا تھا اور اس کی شدید مذمت کی تھی اور یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اب انہیں فرق نہیں پڑتا کہ یہ جئے یا مرے، شہزادی حیا دبئی کے حکمران سے طلاق لینا چاہتی تھیں لیکن جب وہ کامیاب نہ ہوسکیں تو 45 سالہ شہزادی اپنے سات سالہ بیٹے اور گیارہ سالہ بیٹی کو لے کر  یورپ پہنچ گئیں۔




[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]