تیز بارشوں کے نتیجے میں حب ڈیم بھر گیا کراچی کو ایک سال کے پانی کا ذخیرہ جمع ہوگیا

تیز بارشوں کے نتیجے میں آنے والا پانی حق ڈیم میں جمع ہوگیا ہے جس سے ڈیم بھر گیا ہے 31 جولائی کی صبح چھ بجے حب ڈیم میں پانی کی سطح پر 307 فٹ تک پہنچ چکی تھی ۔یہ نہایت خوش آئند بات ہے ماہرین کے مطابق اب کراچی کے لئے اگلے ایک سال کے لئے ضرورت کے مطابق پانی کا ذخیرہ  ہوگیا ہے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسداللہ خان سمیت واٹر بورڈ کا عملہ ملازمین اس بات پر خوش ہیں کہ حب ڈیم   ایک مرتبہ کے بلند ترین سطح پر بھرا ہوا ہے جس کے ذریعے کراچی کے شہریوں کے لیے پانی کی بھرپور فراہمی اگلے بارہ مہینوں سے بھی زائد عرصے تک ممکن ہو سکے گی ۔



اپنا تبصرہ بھیجیں