سوشل میڈیا کی پھرتیوں نے ایک بچے کی ماں کو حسن علی کی دلہن بنا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حسن علی بھی بھارت کے الزامات بننے جارہے ہیں انہوں نے اپنے جیون ساتھی کے طور پر دہلی سے تعلق رکھنے والی شامیہ کو چنا ہے جسے لندن میں دیکھتے ہیں وہ دل دے بیٹھے اور اب دونوں خاندانوں کے درمیان رشتے کی بات چیت چل رہی ہے انجینئر شامیہ کے ان  کی شادی 20 اگست کو ہوگی ۔دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کی پھرتیوں نے حسن علی کی ہونے والی دلہن کی تصاویر وائرل کرنے میں اتنی جلدی کی کہ ایک بچے کی ماں کی تصاویر وائرل کردیں اور انہیں حسن علی کی دلہن دکھا دیا ۔جب خاتون کی تصویریں وائرل ہوئیں تو ان کے جاننے والوں نے تصحیح کی کہ یہ وہ لڑکی نہیں ہے جس کے ساتھ حسن کی شادی ہونے جارہی ہے یہ تو پہلے سے شادی شدہ ہے اور ایک بچے کی ماں ہے غلط تصویر شائع کرنے والوں کی تنبیہہ کی گئی اور انہیں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا یہ خاتون کی تصویریں نام کی مماثلت کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے شیئر کر دی تھی وہ تو اپنا یو ٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں اور میک اپ سکھاتی ہیں ۔دوسری طرف حسن علی کے خاندان کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے کہ حسن علی کی شادی دہلی سے تعلق رکھنے والی شامیہ  آرزو کے ساتھ طے پا گئی ہے 20 اگست کو نکاح ہوگا اور شادی کی تاریخ بعد میں بتائی جائے گی شامیہ نے لندن سے انجینئرنگ کی ہے اور دبئی میں ملازمت کرتی ہیں ۔حسن علی کا کہنا ہے کہ شادی تو ایک دن کرنی تھی انڈیا میں کرو یا پاکستان میں جہاں ستارے ملے ہوئے ہیں وہاں مل جائیں گے انہوں نے تصدیق کی ہے کہ شامیہ کی فیملی کے ساتھ میری فیملی کی بات چیت ہوگئی ہے۔