فلم ساز روہیت شیٹی فلموں میں اڑائی گئی گاڑیاں فروخت کرنے لگے

فلموں میں کاروں کو دوڑانے اور انہیں ہوا میں اچھالنے جیسے اسٹنٹ کروانے کے لیے مشہور فلم ساز روہیت شیٹی اب یہی کاریں فروخت کرنا شروع کردیں۔

مذکورہ کہانی ایک اشتہار کی ہے، اس میں روہیت شیٹی ایک سیلز مین کو کار فروخت کررہے ہیں۔

یہ سیلز مین کوئی اور نہیں بلکہ ان ہی کی فلم “گول مال” میں کام کرنے والے شرمن جوشی ہیں اور اسی اشتہار میں وہ روہیت پر طنز کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

روہیت سیلز مین کو یہ بتارہے ہیں کہ وہ اپنی گاڑی فروخت کرنے والے اور وہ اس گاڑی کو فروخت کرنا چاہتے ہیں جو فلم “سمبا” میں استعمال کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ فلم “دل والے” ہو یا “گول مال سیریز”، “چنئی ایکسپریس” ہو یا “سنگھم” روہیت شیٹی اپنی فلموں میں غیرمعمولی کار سینیز کی وجہ سے ہی مشہور ہیں۔