کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے اسکول کالج آج 31 جولائی بروز بدھ کھلے رہیں گے

کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے اسکول کالج آج 31 جولائی بروز بدھ کھلے رہیں گے۔محکمہ تعلیم حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ آج بارشیں رک جائیں گی لہذا تمام تعلیمی ادارے سکول کالج معمول کے مطابق چلیں گے تمام اساتذہ کو اسکول کالج پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اگر بارشیں زیادہ ہوئی تو دوبارہ چھٹی پر غور کیا جائے گا اور چھٹی بھی کی جاسکتی ہے لیکن یہاں جہاں بارش گئی ہے اور مزید بارش نہیں ہے وہاں وہاں اسکول کالج کھلے رہیں گے ۔یاد رہے کہ کراچی میں پیر کی صبح شروع ہونے والی بارش کے باعث پیر کو اچانک اسکول اور کالج بند کیے گئے تھے جبکہ منگل کو سرکاری طور پر تعطیل کردی گئی تھی لیکن بدھ سے اسکول اور تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں ۔منگل کو چھٹی کی وجہ سے جو امتحانات ملتوی کئے گئے ان کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں