پاکستان کا کم عمر اسنوکر ورلڈ چیمپئن احسن رمضان بدترین حالات سے دوچار

پاکستان کے کم عمر ترین ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان بدترین حالات سے دوچار ہوگئے ہیں۔

احسن رمضان جنہوں نے اسنوکر کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، وہ اسنوکر کلب کے ایک کمرے میں شب و روز گزارنے پر مجبور ہیں۔

کم عمری میں والدین کا سایہ اٹھنے کی وجہ سے تعلیم جاری نہ رکھ پانے والے عالمی چیمپئن کلب ٹورنامنٹ جیت کر اپنے اخراجات پورے کرتے ہیں۔

احسن رمضان نے شکوہ کیا کہ گزشتہ حکومت نے انعامات کا اعلان کیا تھا لیکن دیا کچھ بھی نہیں ہے، نئی حکومت سے امیدیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب بہت کچھ ہے لیکن حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے، اگر ایسا نہ ہوا تو وہ پروفیشنل اسنوکر کے لیے انگلینڈ چلے جائیں گے۔