پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے طارق اقبال اور شہزاد خان کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ اور بہترین میڈیا کوریج پر خدمات کا اعتراف

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے طارق اقبال اور شہزاد خان کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ اور بہترین میڈیا کوریج پر خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے ۔کویت میں پاکستان کے سفیر عزت مآب جناب غلام دستگیر نے پاکستانی سفارت خانے میں طارق اقبال اور شہزاد خان کو الگ الگ تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کئے اور سفارت خانے کی جانب سے پاکستان کے قومی دن ،یوم آزادی  اور دیگر تقریبات کے حوالے سے بہترین اور شاندار میڈیا کوریج پر ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو بہترین صحافت کرنے کے اعزاز سے نوازا ۔پاکستانی سفیر کی جانب سے طارق اقبال اور اور وائس آف اوورسیز پاکستانیز میڈیا ٹیم کی خدمات اور شاندار کارکردگی کی تعریف یقینی طور پر طارق اقبال اور  پوری میڈیا ٹیم کے لیے  فخر کی بات ہے دیار غیر میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھنے اور پاکستان کے سافٹ امیج کو بھرنے کے حوالے سے تاریخ اقبال شہزاد خان اور دیگر ساتھیوں نے جس قدر محنت لگن ذہانت قابلیت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ کویت کے مقامی باشندوں اور غیر ملکی سفارت کاروں اور سفارتی عملے سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے دل جیتے یقینی طور پر وہ ہر لحاظ سے قابل عزت اور  قابل احترام ہیں  اور پاکستانی کے لیے قابل فخر ہیں واضح رہے کہ تاریخ اقبال کا شمار کویت میں پاکستان کے سینئر صحافیوں میں ہوتا ہے وہ عرصہ دراز سے کویت میں پاکستان کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں طارق اقبال کویت میں جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے بیوروچیف کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ادارہ جیوے پاکستان ڈاٹ کام اپنی انتظامیہ اور قارئین کی جانب سے طارق  اقبال اور شہزاد خان سمیت طارق اقبال کی سربراہی میں کام کرنے والی پوری میڈیا ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور مستقبل میں ان کے مزید ترقی نیک نامی اور کامیابیوں کے لئے دعا گو ہے ۔





اپنا تبصرہ بھیجیں