امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں جاری چوبیسویں عالمی اسکاؤٹ جمبوری میں شہزاد شاہ جیلانی کو بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کی کوششوں پر ان کی خدمات کے پیش نظر اعزاز سے نوازا گیا

امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں جاری چوبیسویں عالمی اسکاؤٹ جمبوری میں شہزاد شاہ جیلانی کو بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کی کوششوں پر ان کی خدمات کی پیش نظر اعزاز سے نوازا گیا۔ بواۓ اسکاوٹ امریکہ اور قومی کانسل برائے اسلام کمیٹی کے عہدیداران جن میں سرپرست سید احتشام نقوی، نیشنل کمشنر بواۓ اسکاوٹ امریکہ چارلس ڈہلکوئسٹ، ایلی مورسن اور چیف اسکاؤٹ ایگزیکٹیو مائیکل سربو نے شہزاد شاہ کو شیلڈ اور میڈل پیش کیا۔ اس موقع پر امن، عقائد و مذہبی رواداری کے سیشن میں اپنے خطاب میں احتشام نقوی نے کہا کے دنیا کو درپیش مسائل میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔ شہزاد شاہ جیلانی نے اپنے خطاب میں مغربی اور مشرقی دنیا کے بڑھتے فاصلوں کو امن اور ایک دوسرے کے مذہب و عقیدوں کو احترام کی نظر سے دیکھنے اور ایک دوسرے سے روابط بڑھانے کی تجویز پیش کی۔ اس موقع پر مائیکل سربو نے سب مذاہب پر مبنی کاوٗنسل تشکیل دینے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ اگلے سال ایک قومی جمبوری کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شرکاء ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت عالمی تنظیم برائے اسکاؤٹ تحریک کے منصوبوں میں سے ایک ہوگا۔ تقریب میں مسلم اسکاؤٹ امریکہ کے ممبران احسان الله اور عادی رسول نے بھی خطاب کیا۔ اس عالمی جمبوری میں ایک سو  پچاس ممالک جبکہ چھیالیس ہزار اسکاؤٹ اور لیڈرز حصہ لے رہے ہیں۔








[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]