کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا میٹرو پول، شاہراہِ فیصل ، نرسری ،کارساز ، اسٹیڈیم روڈ، حسن اسکوائر اور نیپا چو رنگی کا دورہ

کرا چی :  کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہر کا دورہ کرتے ہوئے اپنے آفس کلب روڈ سے نکل کر میٹرو پول،شاہراہِ فیصل ، نر سری ،کارساز ، اسٹیڈیم روڈ، حسن اسکوائر اور نیپا چو رنگی کا دورہ کیااور وہا ں پر صفائی ستھرائی ،کچرے کو اٹھانے اور بارش کا پانی نکالنے پر اطمینان کا اظہا ر کیا۔ انہوں نے نیپا چور نگی پر کل رات بارش کا پانی نکالنے کے بعد آج صبح بارش کے دوسرے دن کے مر حلے میں پانی جمع ہو نے کا نو ٹس لیا اور وہاں پر موجود ڈی ایم سی عملے کو ہدایت دی کہ فو ری طور پر پانی نکال کرعلاقہ صاف کیا جائے تاکہ عوام کو کوئی تکلیف پیش نہ آئے اور گا ڑیوں کی آمد رفت میں کو ئی مشکلات پیش نہ آئیں ۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے سفاری پارک پر موجود پل کے قریب اور دونوں اطراف روڈ  پر موجود بارش کے پانی اور صفائی کو یقینی بنا نے کے لئے ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد علی صدیقی اور ڈپٹی ڈا ئریکٹر سالڈ ویسٹ جمال شاہ کو ہدایات دیں کہ وہ علاقے میں کچرے کو فوری طور پر مقررہ ڈسٹ بنوں میں ڈلوائے اور بارش کا پانی بلا تا خیر نکال کیا جائے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی بعد میں سپر ہا ئی وے کے قریب نیشنل ہا ئی پر ملیر ندی سے بلو چستان کے لٹھ ڈیم کے اوور فلو ہو نے کے باعث پانی کے بہا ﺅ کو سعد ی ٹا ﺅن اور آس پاس کے علاقوں کے مکینوں کو محفوظ بنا نے کے لیئے ڈپٹی کمشنر ملیر شہزاد عباسی اور دیگر آفسران کی ٹیم کو بر وقت مدد کے لئے سراہا اور کہا کہ مزید مدد اور ریلیف کے لیئے پاک فوج کی خدمات حا صل کی جا یئں اور پانی کے بہا ﺅ کو روکنے کے لئے کلورٹس کومزید چو ڑا کر نے کے لیئے اقدامات کئے جا ئیں۔




اس سلسلے میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے خو د پاک فوج سے رابطہ کر کے مدد کی در خواست کی۔ ملیر ندی کے دورہ کے بعد کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ضلع سینٹر ل میں گجر نالہ اور آس پاس کے علاقوں کا بھی معائنہ کیا ،ڈپٹی کمشنر سینٹرل فر حان غنی اور میو نسپل کمشنر کو ہدایت دیں کہ وہ گجر نالہ سے تمام کچرے کو صا ف کر کے صفائی کو یقینی بنایئںاور دو بارہ نا جا ئز تجا وزات کو فو ری ہٹاکر متعلقہ قا بضین کے خلاف سخت کار وائی کی جائے۔انہو ں نے مزید ہدایت دی کہ اورنگی ٹا ﺅن کے نالہ کی بھی فو ری صفائی یقینی بنا ئی جا ئے۔بعد میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے لیا ری ایکپریس وے سے معا ئنہ کر تے ہوئے لیا قت آباد ، یا سین آ باد، حسن اسکوائر، تین ہٹی اور لیا ری ، مچھر کا لو نی کے قریب پچر نالہ پر مو جود صفائی کے انتظا مات کا جا ئزہ لیا ۔دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ تمام ادرے بشمول ڈویژنل و ضلعی انتظا میہ کے ساتھ رینجرز اور پاک فوج بھی ریلیف کا کام کر رہے ہیں۔ پہلے سے ہی الرٹ ہیں اور مشتر کہ طور پر حکو متی مشینری کے ساتھ تمام بلدیا تی ادارے دن رات بارش سے متا ثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام بھر پور طریقے سے انجام دی رہیں ہیں۔سالڈ ویسٹ کچرہ اٹھا نے کا کام ، واٹر بور ڈ پانی نکالنے کا کام ، پی ڈی ایم اے اپنی مشینری فراہم کر تے ہو ئےریلیف کے آپریشن میں اپنا اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں۔