پاکستانی کرکٹر حسن علی کی بھارتی لڑکی شامعہ آرزو سے شادی کی تیاریاں

پاکستانی کرکٹرحسن علی نے اپنے لئے دلہن پسند کرلی۔حسن علی کے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ شامعہ آرزو کے خاندان کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے شامیہ کا تعلق بھارت کے شہر دہلی سے ہے اور دونوں کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں 20اگست کو دبئی میں نکاح کریں گے جبکہ شادی اگلے سال 2020 میں پاکستان میں ہو گی جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی کو بھارتی لڑکی پسند آگئی  شامعہ آرزو  انگلینڈ سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر چکی ہے ان دنوں اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں اور دبئی میں ملازمت کر رہی ہیں۔ حسن علی بھارتی لڑکی سے شادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر ہوں گے ان سے پہلے شعیب ملک نے بھارت کی معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے شادی کرکے شہرت حاصل کی۔ پاکستان کے سابق بیٹسمین محسن خان اور ظہیر عباس نے بھی بھارتی خواتین سے شادی کی۔




[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]