گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مویشی منڈی میں صحتمند بیل پسند آگیا، کپتان سرفراز کا سودا نہیں بن سکا

گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مویشی منڈی میں صحتمند بیل پسند آگیا جبکہ کپتان سرفراز  احمد بھی مویشی منڈی میں گھومے پر ان کا سودا نہیں بن سکا۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز مویشی منڈی کا دورہ کیا تھا جہاں انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ انھوں نے منتظمین اور شہریوں سے ان کی رائے معلوم کی اور مختلف جانوروں کو دیکھا اور قربانی کے لئے ایک صحت مند بیل پسند کر لیا۔  جبکہ  سرفراز  احمد کا مویشی خریدنے  کا سودا  اب تک نہیں بن سکا۔