وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے نادرن بائی پاس کے دورہ پر انجنیئرز سے بات چیت کی،  وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بائی پاس بناتے وقت اس کو کلورٹس اتنے نہیں دیئے گئے جتنے ہونے چاہئیں، بائی پاس بنانے سے قدرتی پانی کا بھاؤ بند ہوگیاہے ، اس لئے بیشتر علاقے زیر آب آگئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی پیکج کے سربراہ نیاز سومرو کو ہدایت کہ آپ نئے واٹر ویوز یا کلورٹس بنانے کے لیے اسٹڈی کر کے رپورٹ کریں، وزیراعلیٰ سندھ نے این ای ڈی کے وی سی سروش لودھی کو بھی اسٹڈی میں تعاون کرنے کی ہدایت۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ سے متصل اردو یونیورسٹی کے سامنے واٹر بورڈ کے افسران سے بریفنگ لی۔  وزیراعلیٰ سندھ نے اہم شاہراہوں اور گلیوں سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ وزیر بلدیات سعید غنی بھی موجود تھے ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صفورا چورنگی کے قریب سڑک پر پانی رکنے کا نوٹس لیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب اس سڑک میں نکاسی آب کا نظام ہے تو کیوں پانی رک رہا ہے؟،  وزیراعلیٰ سندھ نے واٹر بورڈ کو مین ہول کھول کر نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، ترجمان




[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]