تیز بارش کے بعد کیرتھر کی پہاڑیوں سے آنیوالا سیلابی ریلہ سپر ہائی وے سے ہوتا ہوا کراچی شہر میں داخل، پاک فوج امدادی سرگرمیوں کیلئے کشتیاں لیکر متاثر علاقوں میں پہنچ گئی

سیلابی پانی کراچی شہر میں داخل ہونے کے بعد تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے
پاک فوج امدادی سرگرمیوں کے لیے کشتیاں لے کر متاثر علاقوں میں پہنچ گئی سپر ہائی وے زیر آب آنے کے بعد ٹریفک کے لئے بند،ناردرن بائی پاس سے پانی ملحقہ آبادیوں میں داخل ہوگیا ۔بارشوں کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے بنائے گئے ڈیم ناکافی ثابت ہوئے ۔زیادہ مقدار اور تیز رفتار سے آنے والے پانی نے حفاظتی ڈیموں کے پشتوں کو توڑ دیا پانی سعدی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں داخل ۔انتظامیہ نے ہنگامی حالت نافذ کردی ۔سرکاری امداد آنے سے پہلے لوگ اپنی مدد آپ پانی سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرنے پر مجبور۔





 







[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]