خراب موسم کی وجہ سے پاکستان میں تمام ایئرپورٹس پر الرٹ جاری کردیا گیا

خراب موسم کے پیش نظر پاکستان کے اہم ایئرپورٹس پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے خراب موسم کی وجہ سے پی آئی اے کی کراچی آنے والی پروازوں کو دیگر ایرپورٹ کی طرف موڑا جا سکتا ہے اس لئے تمام ائیرپورٹس کو معمول کے مطابق الرٹ جاری کیا گیا ہے تاکہ وہ ضروری انتظامات رکھیں پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق تمام مسافروں کا خیال رکھا جائے گا اور اگر کسی بھی جہاز کو کسی دوسرے پورٹ پر بھیجا گیا تو وہاں تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔کراچی میں اب تک 60 ملی میٹر کے قریب بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے سب سے زیادہ بارش نارتھ ناظم آباد میں 43 ملی میٹر جبکہ گلشن حدید میں 37 ملی میٹر کورنگی میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بھارتی علاقے راجستان سے آنے والے بارش کے سسٹم کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بارش ہو رہی ہے جس کا سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں