حکومت سندھ کی اعلیٰ کارکردگی 37 آسامیوں پر 307 لوگ بھرتی کر لئے

سپریم کورٹ نے اس بات پر سخت حیرت کا اظہار کیا ہے کہ حکومت سندھ نے محکمہ صحت میں 37 خالی آسامیوں پر 360 کو کیسے بھرتی کر لئے ۔کیا یہ بات صحیح ہے کہ دو لاکھ روپے میں نوکریاں بیچی جارہی ہیں؟کوئی خوف خدا، سندھ میں حکومت نام کی کوئی شے ہے؟ دوسری طرف وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے جو اچھے کام کیے ہیں وہ لوگوں کو نظر نہیں آتے ایک صاحب لوگوں کے گھر کے سامنے کچرا ڈال دیتے ہیں اور سیاست چمکا رہے ہیں انہیں چاہیے کہ آئیں اور حکومت کے اچھے کاموں کو دیکھیں ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بارش کے دوران شہر کراچی اور دیگر شہروں میں کئے گئے انتظامات کے حوالے سے مزید بہتری لانے کے لئے ہدایات جاری کیں کی ان کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور واٹر بورڈ کے ایم ڈی انجینئر اسداللہ خان ہنگامی دورے کرتے نظر آئے۔




[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]