گورنر سندھ عمران اسماعیل کا میئر کراچی وسیم اختر کی ٹیم پر اظہارِ برہمی

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بارش کے دوران شہر کا دورہ کیا اور لیاری ندی سے کچرا نہ اٹھائے جانے پر میئر کراچی وسیم اختر اور ان کی ٹیم پر اظہار برہمی کیا ۔گورنر عمران اسماعیل نے پوچھا کہ جو فنڈز جاری کیے گئے ہیں ان کا کیا ہوا اور صفائی کیوں نہیں ہوئی میئر کراچی وسیم اختر نے ندی نالوں کی صفائی کے حوالے سے کے ایم سی کے اقدامات پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بریفنگ دی اور انہیں کنونس کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مویشی منڈی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما اشرف قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے صورتحال کے بارے میں گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔




[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]