پی ٹی آئی نے جس سیاست کا آغاز کیا اب اس کا مزہ تو اسے خود بھی چکھنا ہوگا

پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اس ملک میں جس سیاست کا آغاز کیا اب اسے خود بھی اس کا مزہ تو چکھنا ہوگا ۔ سیاست آئین کی حدود میں رہ کر کرنے کے حوالے سے فواد چوہدری کے ایک بیان کا جواب دیتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ یہ باتیں ان کے منہ سے اچھی لگتی ہیں جو خود آئین کی پاسداری کرتے ہو ں ۔126دن جمہوری حکومت کو مفلوج کرنا ،اسکول کالج بند کرنا حکومتی عمارتوں پر قبضہ کرنا اور پولیس پر حملہ کرنے والوں کو ایک 1000 بانٹنا آئین کی کونسی خدمت تھی ؟




[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]